ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ٹرمپ کا دعویٰ: مو دی میرے دوست ہیں، ہندنژاد امریکی مجھے ہی ووٹ دیں گے

ٹرمپ کا دعویٰ: مو دی میرے دوست ہیں، ہندنژاد امریکی مجھے ہی ووٹ دیں گے

Sat, 05 Sep 2020 18:39:09    S.O. News Service

نیویارک،5/ستمبر (آئی این ایس انڈیا)امریکی صدارتی انتخابات میں اس بار کانٹے کی ٹکر ہے جس میں کامیابی کے لیے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن جماعتیں تقریباً پچیس لاکھ بھارتی نژاد ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں لگی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی نڑاد امریکی شہریوں کے ساتھ ایسی اچھی دوستی قائم کر لی ہے کہ آئندہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھارتی نژاد امریکی انہی کو ووٹ دیں گے۔ اس سے قبل ایسے ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے تحت ’فور مور ایئرز‘  کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں ہیوسٹن  کے ’ہاؤڈی موڈی‘  اور احمدآباد میں منعقدہ ’نمستے ٹرمپ‘  جیسے پروگراموں میں نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریروں کی جھلکیاں پیش کی گئی تھیں۔وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران اسی ویڈیو سے متعلق ایک سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم ان کے بہت ہی گہرے دوست ہیں۔ ہمیں بھارت سے بڑی حمایت ملی ہے۔ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی عظیم حمایت حاصل ہے۔ میں تو یہی سوچوں گا کہ بھارتی نژاد امریکی لوگ تو ٹرمپ کے لیے ووٹ کریں گے۔ مودی میرے گہرے دوست ہیں اور وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ آسان تو کچھ بھی نہیں ہے، تاہم انہوں نے اچھا کام کیا ہے۔ٹرمپ نے مودی کی تعریف ایک ایسے وقت کی ہے جب تباہ حال بھارتی معیشت اور بے روزگاری کی ریکارڈ شرح کے لیے ان پر زبردست نکتہ چینی ہو رہی ہے۔ ایک طرف اقتصادی صورتحال بری ہے تو دوسری جانب کورونا وائرس کی وبا اتنی تیزی سے پھیلتی جاری ہے کہ بھارت میں 40 لاکھ سے بھی زیادہ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 70 ہزار کے قریب ہلاک بھارتی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔


Share: