ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وینزویلا:سب زیادہ مالیت کے نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

وینزویلا:سب زیادہ مالیت کے نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

Tue, 13 Dec 2016 12:01:21    S.O. News Service

کراکس،12؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لاطینی امریکہ کے ملک وینزویلا نے اس وقت زیر گردش سب سے زیادہ مالیت کے کرنسی نوٹوں کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے کہا کہ 100بولیور کے نوٹ بدھ تک ختم کر دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس وقت وینزویلا میں 100بولیور سب سے بڑا یعنی سب سے زیادہ مالیت والا نوٹ ہے لیکن اُس کی قدر محض دو امریکی سینٹ کے برابر ہے۔اس سے قبل حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ چھ بڑے کرنسی نوٹ جاری کرے گی جن کی مالیت 500سے 20ہزار بولیور ہو گی۔صدر نکولس مدورو نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کولمبیا کی سرحد کے ذریعے اسمگلنگ کو روکنا ہے۔ناقدین کا کہا ہے کہ 72گھنٹوں میں پرانے کرنسی نوٹوں سے نئے نوٹوں کی منتقلی ممکن نہیں۔جب کہ دوسری جانب اے ٹی ایم مشینوں کے باہر پیسے نکالنے والوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔


Share: