ہنوئی،13؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ویتنام کے ایک وسطی صوبہ ہائی لینڈز میں ایک پولیس اسٹیشن میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پیر کی شام یہ دھماکا محکمہ پولیس کے کیمیکل اسٹور میں ہوا۔ اس اسٹور کو مشتبہ افراد سے ملنے والے دھماکا خیز مواد کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ تاہم پولیس کے سینئر لیفٹیننٹ کرنل بوئی ترونگ توآن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ دہشت گردی نہیں بلکہ ایک افسوسناک حادثہ ہے۔