واشنگٹن11؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر باراک اوباما نے نامزد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹرمپ کے دوراقتدار کو کامیاب بنانے کی خاطر ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ اوباما نے کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ ان کی ملاقات انتہائی تعمیری اور شاندار رہی۔ وائٹ ہاؤس میں جمعرات کے دن اوباما اور ٹرمپ کی یہ پہلی ملاقات تقریباََ نوّے منٹ تک جاری رہی جس میں متعدد موضوعات زیر بحث آئے۔ اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ یہ اوباما کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات تھی جوبہت اچھی رہی۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ وہ اہم حکومتی امور پر اوباما سے مشاورت بھی کریں گے۔