بھاگلپور، 03 اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قدیم دور میں بہار تعلیم کا عالمی مرکز تھا اور اس وقت نالندہ یونیورسٹی،وکرم شیلا یونیورسٹی دنیا کے ممتاز تعلیمی مرکز میں شامل تھا لیکن اب یہ یونیورسٹی تاریخ بن کر رہ گئی ہے۔بھاگلپورکے دورہ کے دوران صدر پرنب مکھرجی نے اسٹیج سے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکرم شیلا میں صرف میوزیم نہیں، بلکہ ایک بڑی یونیورسٹی بننی چاہئے۔ یہ میری بھی دلی خواہش ہے۔ اسٹیج پر بیٹھے معزز لیڈروں نے بھی یونیورسٹی بنانے کو لے کر اپنی رضامندی دی۔صدرجمہوریہ نے کہاکہ وکرم شیلاکو دیکھنے کی ان کی خواہش کالج کے وقت سے ہی تھی جو خواہش آج مکمل ہو گئی۔ صدر نے کہا کہ اقتدار اور تعلیم کے مرکز میں تبدیلی ہوتے رہتے ہیں۔ جدیددورمیں جے این یو، بی ایچیو، آئی آئی ٹی اور اے ایم یوسمیت ایسے درجنوں تعلیمی ادارے ہیں جن کی ملک میں خاص شہرت ہے۔ اسی طرح پہلے وقت نالندہ یونیورسٹی اور وکرم شیلا یونیورسٹی دنیا کے ممتازتعلیمی مراکزمیں شمارہوتے تھے۔صدر نے کہا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ اتنی گرمی میں آپ کو تمام لوگ مجھے دیکھنے طرف میری باتیں سننے آئیں گے۔ پرنب دانے کہاکہ مجھے ہندی بولنے میں دقت ہوتی ہے پھر میں نے ٹوٹی -پھوٹی ہندی بولی اور اس دوران بولنے میں مجھ جو بھی غلطی ہوئی ہوگی اس کے لئے میں یہاں کے عوام سے معافی مانگتا ہوں۔