ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ونے کٹیار بے لگام، تلخ سوالات سے پریشان بی جے پی لیڈراین ڈی ٹی وی کا شو چھوڑکرفرار

ونے کٹیار بے لگام، تلخ سوالات سے پریشان بی جے پی لیڈراین ڈی ٹی وی کا شو چھوڑکرفرار

Wed, 25 Jan 2017 22:10:53    S.O. News Service

نئی دہلی، 25جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر سونیا گاندھی کی بیٹی پرینکا گاندھی پر تبصرہ کرنے کے بعد تنازعات میں گھرے بی جے پی کے لیڈر ونے کٹیارنے اپنی دلیل میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کا نام گھسیٹنے سے اپنے لئے صورتحال کواورخراب کر لیا۔پہلے توکٹیار نے یہ کہا کہ ان کی پارٹی میں پرینکا گاندھی سے زیادہ خوبصورت اسٹارپرچارک ہیں۔اس کے بعداپنی اس بات کو سمجھاتے ہوئے انہوں نے معافی مانگنے سے انکار کیا اور کہا کہ اسمرتی ایرانی بھی اچھی تقریر کرکے بھیڑ اکٹھا کرلیتی ہیں۔غور طلب ہے کہ ونے کٹیار نے یہ کہتے ہوئے تنازعہ چھیڑ دیا ہے کہ پرینکا گاندھی سے کہیں زیادہ خوبصورت اسٹارپرچارک ہمارے پاس ہیں۔ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا کانگریس صدر سونیا گاندھی کی بیٹی سے یوپی کی انتخابی مہم پر کسی طرح کا اثر پڑے گا۔یوپی انتخابی مہم میں کانگریس کی اسٹار لسٹ میں پرینکا گاندھی کا نام بھی ہے۔ونے کٹیار نے این ڈی ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ انہوں نے تو صحافی کے سوال کے جواب میں یہ کہا تھا کہ پرینکا خوبصورت ہیں لیکن اور خواتین بھی خوبصورت ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ خوبصورتی سے زیادہ بھیڑ جٹائی جا سکتی ہے تو ان کا جواب تھا”نہیں نہیں“،یہ سب بکواس ہے۔اسمرتی ایرانی بھی خوبصورت ہیں اور وہ بھی مہم میں حصہ لیتی ہیں۔جب ان سے سوال پوچھے گئے تب وہ مائیک اتار کر شو کو درمیان میں ہی چھوڑ کر چلے گئے۔پرینکا کے جواب پر کٹیار نے کہا کہ میرے دماغ میں پرینکا گاندھی کے لئے بہت احترام ہے، وہ جو چاہیں وہ کہہ سکتی ہیں۔
 


Share: