ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ولیمسن کی اننگز سے نیوزی لینڈ نے پہلا ٹی 20جیت لیا

ولیمسن کی اننگز سے نیوزی لینڈ نے پہلا ٹی 20جیت لیا

Wed, 04 Jan 2017 12:42:38    S.O. News Service

نیپئر،3؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کپتان کین ولیسمن کی ناقابل شکست 73رنز کی اننگز سے نیوزی لینڈ نے آج یہاں پہلے ٹی 20کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ابتدائی برتری بنائی۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے محمداللہ کے 52رنز کی بدولت مقررہ 20اوورز میں آٹھ وکٹ پر 141رنز بنائے۔اس کے جواب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور 11ویں اوور کے شروع میں اس کا اسکور چار وکٹ پر 62رن تھا۔ولیمسن نے یہیں سے ذمہ داری سنبھالی اور کولن دی گریڈہوم(ناٹ آؤٹ 41)نے ان کا اچھا ساتھ دیا،ان دونوں نے پانچویں وکٹ کے لئے 81رن کی اٹوٹ شراکت کی جس سے نیوزی لینڈ 18اوور میں چار وکٹ پر 143رنز بنانے میں کامیاب رہا۔مین آف دی میچ ولیمسن نے اپنی اننگز میں 55گیندیں کھیلی اور پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔گریڈہوم کی 22گیندوں کی اننگز میں تین چوکے اور اتنے ہی چھکے شامل ہیں۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا اور اس کی آدھی ٹیم 67رنز تک پویلین لوٹ گئی۔محمداللہ نے اگرچہ ٹیم کو کم سکور پر آؤٹ ہونے سے بچا لیا۔انہوں نے 47گیندیں کھیلی اور تین چوکے اور تین چھکے لگائے، ان کے بعد دوسرا بڑا اسکور مصدق حسین(20)کا رہا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگسن نے 32رنز دے کر تین اور بین وہیلر نے 22رنز دے کر دو وکٹ لئے۔


Share: