آستانہ،2جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وسطی قزاقستان میں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کا ایک حصہ منہدم ہو جانے کے باعث کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ بات روسی نیوز ایجنسی ایتار تاس نے آج پیر کے روز قازقستان کی وزارتِ داخلہ کے حوالے سے بتائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ عمارت اتوار کو دیر گئے شاخان نامی شہر میں منہدم ہوئی۔ دو بچوں سمیت چار افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔