نئی دہلی،7؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم آفس(پی ایم او)نے قومی ہوا بازی کمپنی ایئر انڈیا کے آپریشنل اور مالیاتی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔ایئر لائن کو رواں مالی سال کی پہلی دو سہ ماہی میں آپریشنل نقصان ہوا ہے۔ایسے میں مرکزی بجٹ پیش ہونے سے پہلے یہ اجلاس اہم ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایئر انڈیا کے آپریشن کے ساتھ ساتھ مالیاتی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بیان کرنے کیلئے وزیراعظم آفس(پی ایم او)میں حکام کو دیا گیا۔اجلاس میں شہری ہوا بازی کے وزیر اشوک گجپت راجو، شہری ہوابازی وزیر مملکت جینت سنہا، شہری ہوابازی سیکریٹری آر این چوبے اور ایئر انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اشونی لوہانی موجود تھے۔ایئر انڈیا کو گزشتہ مالی سال میں 105کروڑ روپے کا آپریٹنگ منافع ہوا تھا۔ایک دہائی میں یہ پہلا موقع تھا جب ایئر لائن کو آپریشن منافع ہوا۔تاہم رواں مالی سال 2016-17کی پہلی دو سہ ماہی میں ایئر لائن کو آپریشن نقصان ہوا۔اس کا ستمبر 2016کو ختم ہوئی نصف مدت میں مجموعی نقصان 700کروڑ روپے رہا۔اس سے اس کی مالی استحکام کو لے کر تشویش بڑھی ہے۔