ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وراٹ کوہلی نے انوشکا شرما کے ساتھ منایا اپنا ویلیں ٹائن ڈے،شیئرکی تصویر

وراٹ کوہلی نے انوشکا شرما کے ساتھ منایا اپنا ویلیں ٹائن ڈے،شیئرکی تصویر

Thu, 16 Feb 2017 12:53:37    S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرکٹ اور بالی وڈ میں ہمیشہ سے ہی گہرا ناطہ رہا ہے۔نیلی جرسی والے ہندوستانی کرکٹ کھلاڑیوں کو اکثر ساتھ ساتھ د یکھا گیا ہے اور ایسی ہی مشہور جوڑی ہے انوشکا شرما اور وروٹ کوہلی کی،تاہم یہ جوڑی اپنے رشتوں کو کافی پرائیویٹ ہی رکھتی ہے لیکن بدھ کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے گرل فرینڈ انوشکا شرما کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔وراٹ نے صرف تصویر ہی پوسٹ نہیں کی بلکہ انوشکا کو اپنا ویلیں ٹائن بھی بتایا ہے۔اپنی اس تصویر میں وراٹ اور انوشکا کسی باغ میں بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔وراٹ نے اپنے اس تصویر کے ساتھ ہی انوشکا کے لئے ایک خوبصورت پیغام بھی دیا ہے۔وراٹ کوہلی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھاکہ اگر آپ چاہیں تو آپ کا ہر دن ویلیں ٹائن ڈے ہے،تم میرے لئے ہر روز کچھ ایسا ہی بنا دیتی ہو۔اپنی اس محبت بھرے پوسٹ میں وراٹ نے انوشکا کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ایک دن پہلے ہی وراٹ نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور یہ معلومات دی کہ وہ فلائٹ سے کہیں جا رہے ہیں۔وراٹ اس تصویر میں کافی تھکے ہوئے نظر آ رہے ہیں،لگتا ہے وراٹ اتنا تھکے ہونے کے بعد بھی انوشکا شرما سے ہی ملنے نکلے تھے۔

بتا دیں کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں آئی کہ انوشکا شرما کی آنے والی فلم ’’فلوری‘‘میں ان کے عاشق وراٹ کوہلی نے پیسہ لگایا ہے۔ان افواہوں کی مخالفت میں انوشکا نے اپنا بیان جاری کرکے ایسی افواہ پھیلانے والوں کو کرارا جواب دیا۔انوشکا نے اپنے بیان میں کہاکہ اس طرح کی جھوٹی خبروں اور بغیر کسی سرکاری معلومات کے ایسے دعووں سے آپ نہ صرف میری اور سالوں سے کی جا رہی ہے میری محنت کی بے عزتی کرتے ہیں، بلکہ آپ اس ہر شخص کی بے عزتی کرتے ہیں جو اس فلم سے منسلک ہے۔انتہائی کم عمر میں پروڈیوسر بنی انوشکا شرما نے سب سے پہلی فلم ’’این ایچ 10‘‘پروڈیوس کی ہے۔اس فلم میں بھی انوشکا شرما نے اہم کردار نبھایا تھا۔حال ہی میں انوشکا کی اس فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جسے بالی وڈ کے اسٹارس کی کافی تعریف ملی۔اس فلم میں انوشکا ایک بھوتنی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔


Share: