نیویارک24جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)نئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹِس نے اپنے برطانوی ہم منصب مائیکل فیلن کو یقین دلایا ہے کہ امریکا مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں اپنی ذمے داریو?ں سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس احساس ذمے داری میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جیمز میٹِس کا یہ بیان نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان حالیہ بیانات کی روشنی میں بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے، جن میں ٹرمپ نے نیٹو کو ایک پرانا اور غیر مؤثر ہو چکا اتحاد قرار دے کر کئی امریکی اتحادی ملکوں کے لیے شکوک و شبہات پیدا کر دیے تھے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق نئے وزیر دفاع میٹِس نے برطانوی ہم منصب فیلن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کا نیٹو کے دائرہء4 کار کے اندر اپنی ذمے داریوں پر کاربند رہنا ایک غیر متزلزل امرہے۔