بنگلورو۔22/دسمبر(ایس او نیوز) قومی اہلیتی امتحان این ای ای ٹی میں کنڑا کو خارج کردئے جانے پر ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس میں مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے جلد ہی ایک وفد وزیراعظم مودی سے ملاقات کرے گا۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیٹ امتحان میں کنڑا کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ بدبختانہ ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزراء اور اراکین پارلیمان کا ایک وفد جلد ہی وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے اس اہم امتحان سے کنڑا کو خارج کرنے کا فیصلہ ناانصافی ہے اسے قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم سے مطالبہ کیا جائے گا کہ کنڑا سے ہونے والی ناانصافی کو دور کیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نیٹ امتحان سے کنڑا کو خارج کئے جانے پر ریاستی حکومت نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ سدرامیا اس خود اس معاملے میں بے جوبداری سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی اس معاملے میں مسلسل لاپرواہی صورتحال کے اس قدر بگڑنے کیلئے ذمہ دار ہے۔ وزیراعلیٰ سدرامیا سمیت ریاست کے سبھی وزراء اور کانگریس لیڈران ہمہ وقت کانگریس اعلیٰ کمان کو رجھانے میں اپنا سارا وقت صرف کردیتے ہیں۔ عوام کی فلاح وبہبود سے انہیں کچھ رسروکار نہیں، انہیں صرف وزیراعظم مودی کو برا بھلا کہنے کا کام باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت اگر پہلے ہی نیٹ امتحان کے سلسلے میں محتاط رہتی تو کنڑیگاؤں کے ساتھ اتنی بڑی ناانصافی کبھی نہیں ہوتی۔