ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیتن یاھو پردباؤ، بیت المقدس میں 400مکانات کی تعمیر منسوخ

نیتن یاھو پردباؤ، بیت المقدس میں 400مکانات کی تعمیر منسوخ

Sat, 31 Dec 2016 10:51:43    S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس ،30؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیلی بلدیہ نے یہودی آباد کاری کے حوالے سے عالمی برادری کے دباؤ کے بعد القدس شہر میں 390مکانات کی تعمیر کے ایک منصوبے پر کام روک دیا ہے۔اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 2نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر عالمی برادری کی طرف سے سخت دباؤ ہے جس کیبعد بیت المقدس میں مقامی حکومت نے القدس میں چار سو کیقریب مکانات کی تعمیر کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔عبرانی ٹی وی کے مطابق بیت المقدس میں اسرائیلی پلاننگ وڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین میئر ترجمان کا کہنا ہے کہ بلدیہ نے نیتن یاھو پر عالمی دباؤ کے بعد القدس میں تین سو نوے مکانات کی تعمیر کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں عالمی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ یہودی آبادکاری کا سلسلہ فوری طور پر روک دے کیونکہ غیرقانونی یہودی بستیاں عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔


Share: