پنڈوچیری،7؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نوٹ بندی کے فیصلے کے خلاف پنڈوچیری میں کانگریس کارکنوں نے آج مرکزی حکومت کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا۔شہرکے وسط میں واقع عوامی علاقے کے ایک بینک کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پنڈوچیری کے عوامی تعمیروزیر اے نماشوایم نے دعویٰ کیاکہ نوٹ بندی سے تمام طبقے کے لوگوں اور خاص طور پر ملازمین اور غریب لوگوں کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی کانگریس کمیٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں حالیہ کئے گئے فیصلے کے روشنی میں یہ مظاہرہ کیا گیا۔وزیر صنعت ایم اوایچ ایف شاہجہاں نے پڑوسی کلاپیٹ میں پنڈچیری یونیورسٹی کے سامنے مظاہرے کی قیادت کی۔