نئی دہلی، 6؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نوٹ بندی کے معاملے کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہ اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہریش راوت نے آج کہا کہ ان کی جانب سے ایسے دو تین فتوی اور آئے تو2019کے لوک سبھا انتخابات کے بعد راہل گاندھی کی قابل قیادت میں کانگریس مرکز میں اقتدار ہوگی۔ایجنڈا آج تک پروگرام کے دوران راوت نے کوآپریٹیو سنگھواد کولے کرمرکز کے عزم پرسوال اٹھایااورالزام لگایاکہ وزیر اعظم غیر بی جے پی حکومت ریاستوں کی تکلیف کو سمجھنے کی کوشش نہیں کررہے ہیں جنہیں مرکزے پیسوں کیلئے جدوجہد کرنا پڑ رہا ہے۔ہریش راوت نے کہاکہ کچھ مستثنیات کو چھوڑ کر ہر شخص کونوٹ بندی کی تکلیف محسوس ہورہی ہے۔اس قدم سے معیشت اور عام لوگوں کی زندگی پراثرپڑاہے۔اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر پورے ملک میں ان کی (وزیر اعظم مودی کی)جانب سے دوتین ایسے فیصلے کیے جاتے ہیں، اس طرح فتوے جاری ہوتے ہیں تو لوگ راہل گاندھی کو پرکشش پائیں گے اور ان کی نوجوان قیادت میں2019میں کانگریس اقتدارمیں آئے گی۔