ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نواز شریف کا بیان باعثِ حیرت نہیں:نرملاسیتارمن

نواز شریف کا بیان باعثِ حیرت نہیں:نرملاسیتارمن

Mon, 14 May 2018 01:16:16    S.O. News Service

نئی دہلی:13/مئی (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے ممبئی کے دہشت گردانہ حملے پر پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے قبول نامہ پرکہاہے کہ ہندستان شروع سے ہی اس حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ مانتا رہا ہے اس لئے اس بیان پر انہیں کوئی حیرت نہیں ہوئی ہے۔محترمہ سیتارمن نے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں یہ تبصرہ کیا۔جب ان کی توجہ مسٹر شریف کے اس قبول نامہ کی طرف دلائی گئی کہ ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کے پیچھے پاکستان کاہاتھ تھا تو انہوں نے کہاکہ مسٹر شریف کا یہ اہم اور سنجیدہ بیان ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہندستان کا موقف صحیح تھا کہ اس دہشت گردانہ حملے کا ماسٹرمائنڈ پاکستان ہی ہے۔


Share: