پابندی کا اطلاق زندگی کے 6 شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد پر نہیں ہو گا
ریاض،2جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ٹریفک پولیس نے نماز کے اوقات میں گاڑیاں مسجد حرام تک لے جانے پر پابندی عاید کر دی ہے تاہم اس پابندی سے زندگی کے چھ شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد مستثنی ہوں گے۔ ان چھ شعبوں کے سوا کوئی اور شخص مسجد حرام میں ممنوعہ اوقات میں کاریں لے جانے کا مجاز نہیں ہو گا۔ ٹریفک پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اوقات میں مسجد حرام کے آئمہ، موذن حضرات، جنازہ لانے والے، ریسکیو ٹیمیں، شہری دفاعی کے حکام، معذور اور مسجد حرام کے امور انجام دینے والے منتظمیں اپنی گاڑیاں مسجد حرام میں ممنوعہ اوقات میں داخل کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ مسجد حرام کے 19موذن اور آئمہ ہیں۔ قریبا ایک وقت میں 10لاکھ افراد نماز ادا کرتے ہیں۔ نماز کے اوقات سے قبل مسجد حرام میں گاڑیاں لے جانے پر پابندی عاید کی جاتی ہے اور پابندی نصف گھنٹے تک برقرار رہتی ہے۔ٹریفک حکام نے حرم مکی کے میں گاڑیاں لے جانے کے لیے ممنوعہ اوقات کا تعین کیا ہے۔ موسم عمرہ کے دوران معتمرین کو سہولت فراہم کرنے، ہوٹلوں میں قیام کرنے والیمعتمرین اور دیگر شہریوں کی مسجد حرام تک رسائی آسان بنانے کے لیے گاڑیوں کو اندر لے جانے پر پابندی عاید کی جاتی ہے۔