ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نتیش کمار ہی ہوں این ڈی اے کا چہرہ، جے ڈی یو کی میٹنگ میں تجویز کی منظوری ممکن 

نتیش کمار ہی ہوں این ڈی اے کا چہرہ، جے ڈی یو کی میٹنگ میں تجویز کی منظوری ممکن 

Mon, 09 Jul 2018 01:46:07    S.O. News Service

نئی دہلی:08/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میں منعقد ہونے والی جے ڈی یو کی قومی مجلس عاملہ کی دو روزہ میٹنگ میں پارٹی صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کیلئے بہار میں این ڈی اے کا چہرہ بنائے جانے کی تجویز پاس کی جاسکتی ہے۔ نتیش کمار کے قریبی ایک سینئر جے ڈی یو لیڈر نے بتایا کہ بی جے پی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں تبادلہ خیال ہوسکتا ہے، کیونکہ جے ڈی یو سیٹوں کی تقسیم میں بڑا حصہ چاہتی ہے۔اب سب کی نگاہیں جے ڈی یو کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ پر مرکوز ہوگئی ہیں کیونکہ یہ میٹنگ بی جے پی صدر امت شاہ اور وزیر اعلی نتیش کمار کے درمیان 12 جولائی کو مجوزہ میٹنگ سے عین قبل ہورہی ہے۔این ڈی اے کے دونوں ساتھی بی جے پی اور جے ڈی یو میں سیٹوں کی تقسیم اور بہار میں اتحاد کے چہرہ کو لے کر گھمسان مچا ہوا ہے۔ حالانکہ ایک سینئر بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ امت شاہ اور نتیش کمار کے درمیان میٹنگ میں سب کچھ حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے اس معاملہ پر تبصرہ کرنا بند کردیا ہے۔


Share: