ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میڈیکل اور ڈینٹل کورسوں میں داخلوں کیلئے نیٹ امتحان 17مئی کوہونے کی توقع

میڈیکل اور ڈینٹل کورسوں میں داخلوں کیلئے نیٹ امتحان 17مئی کوہونے کی توقع

Sat, 24 Dec 2016 00:22:14    S.O. News Service

بنگلورو۔23/دسمبر(ایس او نیوز) اعلیٰ تعلیم کیلئے مختلف کورسوں میں داخلوں کیلئے قومی اہلیتی امتحان نیٹ امسال 17 مئی 2017کو کرایا جاسکتا ہے۔ مرکزی ایگزامنیشن بورڈ کی طرف سے کروائے جانے والے امتحان کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 23 جنوری مقرر کرنے کی توقع  ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس امتحان کا ٹائم ٹیبل بنگلور کے تمام کالجوں کو روانہ کیا جاچکا ہے۔ ریاستی محکمہ میڈیکل ایجوکیشن کے افسران کی اطلاع کے مطابق 17مئی کو ہونے والے امتحان کی تیاریاں محکمہ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ اعلیٰ تعلیمات مشترکہ طور پر کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ نیٹ امتحان میں ہر طالب علم سے 180 سوالات کئے جائیں گے، جوابی پرچے میں چار متبادل جوابات درج رہیں گے جن میں سے صحیح جواب پر صرف نشان لگانا ہوگا۔ فی الحال نیٹ کے آفشیل ویب سائٹ aipmt.nic.in کو آپڈیٹ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اگلے سال ہونے والے امتحان کے تعلق سے کوئی جانکاری دی گئی ہے۔ البتہ توقع ہے کہ سرکاری ویب سائٹ پر جلد ہی مکمل معلومات فراہم کی جائے گی جس کے بعد ہی امتحان کی تاریخ اور درخواست دینے کی آخری تاریخ کی تصدیق کی جاسکے گی۔

 میڈیکل اور ڈینٹل کورسوں میں داخلے کیلئے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق نیٹ امتحان میں کامیاب ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔قومی اہلیتی انٹرنس ٹسٹ کے اس امتحان میں اس بار کنڑا کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ جس پر ریاستی حکومت نے پہلے ہی اپنا اعتراض درج کیا ہے۔ نیٹ امتحان کے متعلق آج ریاستی وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے بتایاکہ سنٹرل ایگزامنیشن بورڈ سے ریاستی حکومت یہ نمائندگی کررہی ہے کہ نیٹ امتحان کنڑا زبان میں بھی لیا جائے۔ بورڈ نے پہلے ہی یہ اعلان کیا ہے کہ اس بار نیٹ امتحان آٹھ زبانوں میں لیا جائے گا۔لیکن ان میں کنڑا شامل نہیں کی گئی ہے۔مرکزی وزارت سے صحت وخاندانی بہبود کو اس سلسلے میں ایک مکتوب ریاستی چیف سکریٹری کی طرف سے روانہ کیا جارہا ہے۔ اس مکتوب میں ریاستی حکومت یہ گذارش کرے گی کہ نیٹ امتحان کیلئے کرناٹک کو پرچہئ سوالات انگریزی اور کنڑا دونوں زبانوں میں مہیا کرایا جائے۔ 


Share: