چنتامنی:15 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)میٹی جیسے لیڈر کا کانگریس پارٹی میں ہونا بہت شرم کی بات ہے یہ بات جنتادل(ایس)کرشنا راج سگر کے رُکن اسمبلی و ودھان سبھا اسٹانڈنگ کمیٹی کے رُکن سآ۔را۔مہیش نے کہی آج چنتامنی کے تعلقہ پنچایتی ہال کا رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی کے ہمراہ معائنہ کرنے بعد آخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میٹی کا صرف وزیر کے عہدہ سے استعفیٰ دینے سے کچھ نہیں ہوتا جبکہ رُکن اسمبلی کے عہدہ سے بھی میٹی کا استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔مہیش نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے بھی سرکاری دفتر میں جنسی عمل میں مبینہ طور پر میٹی کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا وزیر نے اس خاتون کو عوام کے سامنے جانے کے خلاف دھمکی دی تھی حکومت میں ایک ایسے وزیر کا ہونا حکمران جماعت کے لئے کافی شرم کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ نیا نہیں ہے یہ ایک ماہ پرانی کہانی ہے اور سدرامیا اچھی طرح وقف تھے یہاں تک کہ وزیر داخلہپرمیشور اور ان کے کیمپیا نے اس مسئلہ کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن حقیقت آج کھل کرسامنے آگئی ۔مہیش نے اور کہا کہ ریاست میں اس وقت روزانہ سرکاری افسروں کی رشوت خوری اور وزراء کی رنگ رلیوں کے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں اس تعلق سے خبر ہونے کے باجود ان کے خلاف بروقت کارروائی نہ کرکے وزیر اعلیٰ سدارامیا عوام کی نظروں میں اپنا وقار کھونے لگے ہیں سدارامیا نے ریاست میں ایک صاف شفاف اور رشوت خوری سے پاک حکومت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ اس کی مخالف سمت میں کام کررہے ہیں ۔
انہوں نے آخباری نمائندوں کے ایک سوال کے جواب پر بتایا کہ چنتامنی کی تعلقہ پنچایتی کی نئی ہال گھٹیا معلوم ہورہی ہے اس کے متعلق رُکن اسمبلی کرشناریڈی نے اسمبلی اور سیشن میں آواز اُٹھائی ہے اس کے متعلق گورنر سے بھی شکایت کی جائیگی کیونکہ یہاں صرف کانگریس لیڈروں کا دربار چلتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نرمیتی کیندرا اور کرناٹک گرامینا ڈیولپمنٹ کو ٹینڈر نہ دینے کے لئے حکومت سے جنتادل(ایس)اراکین اسمبلی مطالبہ کرے گے کیونکہ جہاں بھی نرمیتی کیندرا سے ترقیاتی کام ہوتے ہیں وہ گھٹیا قسم معلوم ہوتے ہیں یہاں کے تعلقہ پنچایتی ہال کا تعمیری کام گھٹیا کرکہ کروڈوں روپئے فنڈ غبن کیا گیا ہے یہ خبروزیر اعلیٰ سدرامیا کو بھی دی جائیگی ۔انہوں نے تعلقہ پنچایتی س۔ای۔او۔کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ تعلقہ پنچایتی عمارت کا جو تعمیر کام ابھی جو ٹھپ پڑا ہے اُس کو فوراََ عمدہ اشیاء استعمال کرکہ مکمل کیا جائے اور گھٹیا کام کرنے والے ٹھیکداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے اعلیٰ افسروں کو شکایت فوری کی جائے اور گھٹیا کام کرنے والے ٹھیکداروں کا نام بلاک لسٹ میں شامل کی جائے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اسٹانڈنگ کمیٹی کے رُکن شنتا گوڈا تعلقہ پنچایتی صدر شنتما نائب صدر شرنیواس جنتادل(ایس)تعلقہ صدر تلگوار راج گوپال تعلقہ پنچایتی رُکن راجنا ڈاکٹر وزیر احمد سمیت کئی محکمہ جات کے افسران وغیرہ موجود رہے ۔