منگلورو 12/دسمبر (ایس او نیوز) خاندانی جائیداد کی تقسیم سے اٹھنے والے تنازعے اور مالی دشواریوں کے پس منظر میں ایک ضعیف العمر ماں اور اس کے دو بچوں نے اجتماعی خودکشی کی کوشش کی جس میں ماں اور بیٹا ہلاک ہوگئے، البتہ بیٹی کو بچالیا گیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بجپے پولیس اسٹیشن کے حدود میں رہنے والے خاندان کے تین افرادجیا گوپی (۶۶ سال) اس کے بیٹے سریش (46 سال)اور بیٹی شوبھا (48سال)نے اقدام خود کشی کیاتھا۔ بتایا گیا ہے کہ ماں اور بیٹی نے گھر کے سامنے موجود کنویں میں چھلانگ لگادی اور خودکشی کی کوشش کی، مگر ان دونوں کو کنویں میں کودتے دیکھ کرکچھ لوگ فوری مدد کو دوڑے اور دونوں کو کنویں سے نکال لیا۔ لیکن اس وقت تک جیا گوپی کی موت واقع ہوچکی تھی۔شوبھا کو فوری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں وہ خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اسی دوران سریش نے گھر کے ایک کمرے میں پھانسی لگاکراپنی جان دے دی ہے۔
بجپے پولیس نے موقع پر پہنچ کرمعائنہ کیا اورکیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔