منگلورو 16؍فروری (ایس او نیوز)گھر کے آس پاس پڑے ہوئے سوکھے پتوں کو آگ لگانا اس وقت مہنگا پڑا جب اس آگ سے قریب میں پارک کی ہوئی آلٹو کار جل کر تباہ ہوگئی۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق لائٹ ہاوس ہل روڈ پر کے ایم سی کوارٹرس کے پاس ششی دھر نامی شخص نے اپنی کار پارک کی تھی۔ وہیں آس پاس رہائش پذیر لوگوں میں سے کسی نے کوڑاکرکٹ اور سوکھے ہوئے پتوں میں آگ لگادی۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہی آگ اطراف میں پھیل گئی اور پارک کی گئی کار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔کدری فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھایالیکن تب تک کار کو کافی نقصان پہنچ چکا تھا۔