ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب دھرمستھلا میں نابالغ لڑکی کی آبروریزی؛ بجرنگ دل کا ایک کارکن گرفتار

مینگلور کے قریب دھرمستھلا میں نابالغ لڑکی کی آبروریزی؛ بجرنگ دل کا ایک کارکن گرفتار

Thu, 29 Dec 2016 02:18:10    S.O. News Service

بیلتھنگڈی 28/دسمبر(ایس او نیوز)دھرمستلا پولیس اسٹیشن کے افسران نے چوتھی جماعت کی ایک نابالغ طالبہ کی عصمت دری کے الزام میں بجرنگ دل کے ایک کارکن کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت اُمیش (25 سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو پیشہ سے آٹورکشہ ڈرائیور ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واردات 24/دسمبر کو اس وقت پیش آئی تھی جب مذکورہ لڑکی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی۔ جب ملزم امیش گھر میں داخل ہوکر لڑکی کے ساتھ دست درازی کرنے لگا تو اس نے شور مچانا شروع کردیا۔ عصمت دری کے بعد موقع سے فرار ہوتے ہوئے امیش نے لڑکی کو دھمکی دی کہ وہ کسی کو بھی یہ بات نہ بتائے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد بجرنگ دل کی طرف سے گھر والوں پر مسلسل دباؤ ڈالا گیا کہ وہ معاملہ کے تعلق سے پولیس میں شکایت درج نہ کروائے۔ لیکن لڑکی کی ماں نے ملزم کے خلاف  پولیس میں شکایت درج کروادی۔

دھرمستلا پولیس نے ملزم کے خلاف POCSOایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔پتہ چلا ہے کہ اب بھی بجرنگ دال والے اپنے کارکن کو بچانے اور کیس کو دبانے کی جان توڑ کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ دھرمستلا پولیس بھی بجرنگ لیڈروں کے دباؤ میں آکر کیس درج کرنے اور تحقیقات کرنے میں ٹال مٹول کرنے لگی تھی مگر ڈی وائی ایس مسٹر رویش سی آر نے افسران کو اس ضمن میں کھری کھوٹی سنائی اور فوری اقدام کرنے کی ہدایت جاری کی، جس پرکاروائی کرتے ہوئے امیش کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے پندرہ دن کے لئے عدالتی تحویل میں جیل بھیجا گیا ہے۔


Share: