ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب اُپیننگڈی گیریج میں کار کے اندر پائی گئی نامعلوم شخص کی لاش

مینگلور کے قریب اُپیننگڈی گیریج میں کار کے اندر پائی گئی نامعلوم شخص کی لاش

Sun, 19 Feb 2017 20:51:00    S.O. News Service

مینگلور19/ فروری (ایس او نیوز) یہاں سے قریب اُپیننگڈی کے نیکیلاڈی گیریج نیشنل ہائی وے 34 میں پارک کی ہوئی ایک کار کے اندر سے سنیچرکو نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے جس کے تعلق سے پولس کو شک ہے کہ غالباً اس نے خودکشی کی ہے, البتہ اس بات کا بھی شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس شخص کو کسی اور جگہ قتل کرکے پارک  کی ہوئی اس کار میں لاکر بھی پھینکا جاسکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پتور تعلقہ کے اُپیننگڈی میں سدانند کی ملکیت والے اس گیریج میں کار پارک کی گئی تھی۔ کار کی حالت دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ دھول سے آٹی ہوئی یہ کار غالباً کئی سال سے استعمال میں نہیں تھی، بتایا گیا ہے کہ مقامی شخص کی یہ کار قریب دو ماہ قبل اس گیریج میں لاکر پارک کی گئی تھی البتہ سالوں سے استعمال میں نہیں تھی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کےمطابق راہگیروں نے جب کار کے قریب سے گذرنے کے دوران ایک قسم کی بدبو محسوس کی تو کسی نے پولس کو خبر کردی۔ جنہوں نے کار کو کھول کر دیکھا تو اندر سے سڑھی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ 

 اُپیننگڈی پولس نے ضروری کاروائیوں کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور کیس درج کرتے ہوئے  چھان بین شروع کردی ہے۔


Share: