منگلورو 19/جنوری (ایس او نیوز)کنکن ناڈی ریلوے اسٹیشن سے سات مہینے کاایک بچہ غائب ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ داونگیرے کی رہنے والی شمشاد پچھلے کچھ مہینوں سے اپنی پہچان والی فاطمہ کے ساتھ کنکن ناڈی ریلوے اسٹیشن پر قیام کررہی تھی اوروہیں پر بھیک مانگ کرگزارا کر رہی تھی۔
مگر جنوری 12 تاریخ کو شام کے وقت ریلوے پلیٹ فارم پر اپنے چھوٹے بچے مبارک (۷ مہینے)کو سلاکر وہ بھیک مانگنے کے لئے کچھ دور گئی تھی۔ پھر جب پلٹ کر آئی تو پتہ چلا کہ سوئی ہوئی جگہ سے بچہ غائب ہوچکا تھا۔ کافی تلاش کے باوجود بچہ کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔
کنکناڈی پولس تھانہ میں گمشدگی کے تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔