ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں ویڈیو گیمز کے نام پر جوئے کا اڈہ ؛پولیس چھاپے میں14گرفتار

مینگلور میں ویڈیو گیمز کے نام پر جوئے کا اڈہ ؛پولیس چھاپے میں14گرفتار

Wed, 25 Jan 2017 13:21:42    S.O. News Service

منگلورو 25؍جنوری (ایس او نیوز)کنکن ناڈی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ویڈیو گیمز کے نام پر چلائے جارہے ایک جوئے کے اڈے پر منگلورو سی سی بی پولیس نے چھاپہ مار ا اور جوئے بازی میں ملوث 14افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس چھاپہ ماری کے دوران گرفتار شدگان کی شناخت سوشانت بنگیرا(۲۴سال)،سندیش (۲۵سال)،داسپّا (۳۱سال)،پرشانت (۳۱سال)، راہل (۲۳سال)، شیوانند (۳۰سال)، ابراہیم (۴۶سال)، پون کمار(۲۴سال)، مصطفےٰ (۲۲سال) ،محمد اقبال(۳۰سال)، وسنت کمار (۳۴سال)، ہرشیت (۲۵سال)، پرکاش (۳۰سال) اور اکبر (۴۵سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ان کے قبضے سے جملہ 32,100روپے نقد اور جوئے بازی کے لئے استعمال کی گئی3 ویڈیو مشینیں ضبط کی گئی ہیں۔اس طرح 1,15,100مالیت کی اشیاء ضبط کی گئی ہے۔سی سی بی پولیس نے اگلی کارروائی کے لئے یہ معاملہ کنکن ناڈی پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔


Share: