ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مہادائی تنازعہ پر وزیراعظم مداخلت کریں، ارکان پارلیمان اور وزراء مودی پر دباؤ ڈالیں: سدارامیا

مہادائی تنازعہ پر وزیراعظم مداخلت کریں، ارکان پارلیمان اور وزراء مودی پر دباؤ ڈالیں: سدارامیا

Thu, 20 Jul 2017 01:58:23    S.O. News Service

بنگلورو:19/جولائی (ایس او نیوز) وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ شمالی کرناٹک کے خشک سالی سے متاثرہ تین اضلاع کو پینے کے پانی کی مہا دائی دریا سے منتقلی کے پیچیدہ کالا سا بنڈوری نالہ پراجکٹ کے حل کیلئے مداخلت کرنے کی خواہش کرتے ہوئے وہ وزیراعظم نریندر مودی سے ایک مرتبہ پھر ملاقات کا وقت مانگیں گے۔انہوں نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا '' چوں کہ ٹریبونل کی تجویز کے مطابق عدالت کے باہر اس معاملہ کو حل کرنے کی خواہش کو گوا کی حکومت نے مسترد کردیا ہے۔ میرے پاس اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے اسے حل کرنے کیلئے وزیراعظم کو مکتوب روانہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ گوا کے وزیر آبی وسائل ونود پلیکر کی جانب سے اس بات چیت کی تجویز کو مسترد کرنے پر ردعمل ظاہر کرنے پر سدارامیا نے کہا کہ ہمارے پاس وزیراعظم کی مداخلت کے مطالبہ کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے کیوں کہ مہادائی آبی تنازعہ سے متعلق ٹریبونل مشاورت کے ذریعہ اس تنازعہ کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ دہلی میں ریاست سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے لیڈر اور ارکان پارلیمنٹ کو اس مسئلہ کو اٹھانے دیجئے اور وزیراعظم مودی پر دباو ڈالا جائے،تاکہ وہ مداخلت کرتے ہوئے اس مسئلہ کا قابل قبول حل تلاش کرسکیں۔وزیر آبی وسائل ایم بی پاٹل نے کہا کہ ابتداء میں ونود کلیکر نے اس قدم پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا تھا، تاہم عدالت کے باہر اس معاملہ کے تصفیہ کے مسئلہ پر انہوں نے اپنا موقف تبدیل کردیاہے۔ اس معاملہ پر گوا کے وزیراعلیٰ نے ہنوز کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ پالیکر کے الزام کا حوالہ دیتے ہوئے جنہوں نے اس مسئلہ پر خراب ترکیب اختیار کرنے کا کرناٹک پر الزام لگایا تھا، تاہم پاٹل نے کہا کہ ٹریبونل کی تجویز پر ہی عدالت کے باہر اس مسئلہ کے حل کو تلاش کرنے کی مساعی کی جانی چاہئے۔ ہندوستانی وفاقی ڈھانچہ کے سربراہ کے طور پر وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے بین ریاستی تنازعہ کے حل کیلئے مدد کریں۔


Share: