موصل 8؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عراقی دستوں نے موصل کے قریب ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔ عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ حمام العلیل کے مقام پرایک قبر سے سو عام شہریوں کے سربریدہ لاشیں ملی ہیں۔ یہ علاقہ موصل سے بیس کلومیٹر جنوب کی جانب واقع ہے۔ عراقی فوج نے ہفتے کے روز حمام العلیل کا انتظام اپنے ہاتھوں میں لیا تھا۔ دوسری جانب عراقی دستوں کی جانب سے دہشت گردتنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری اس کارروائی میں پیش قدمی کے دعوے کیے جارہے ہیں۔ اندازہ ہے کہ موصل اور گرد و نواح کے علاقوں میں آئی ایس کے تین سے پانچ ہزار جنگجو موجود ہیں۔