ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں مساج پارلر پر پولیس کا دھاوا۔4 گرفتار،2خواتین کو بچالیا گیا

منگلورو میں مساج پارلر پر پولیس کا دھاوا۔4 گرفتار،2خواتین کو بچالیا گیا

Mon, 23 Jan 2017 15:15:59    S.O. News Service

منگلورو 23/جنوری (ایس او نیوز) شہر میں مساج پارلر کے نام پر جنسی سرگرمیاں چلانے کے تعلق سے مسلسل عوامی شکایات کے پس منظر میں پولیس نے اقدام کرتے ہوئے کے ایس راؤ روڈ پر واقع ایک مساج پارلر پر اتوار کے دن دھاوا بول دیا۔ اور وہاں سے دوجوان لڑکیوں کو بچانے کے علاوہ چار لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق کے ایس راؤ روڈ پرچل رہے آیورویدک مساج سنٹرکے طور پررجسٹرڈ پارلر کی مشکوک سرگرمیوں کے سلسلے میں عوام کی طرف سے پولیس کو شکایت موصول ہوئی تھی۔یہ پارلر ایک مال کے تیسرے منزلے پر چل رہا تھا۔بندر علاقے کی پولیس کے چھاپے کے دوران جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ان میں پارلر کا منیجر سرینواس (۷۳ سال) شامل ہے۔ جبکہ بقیہ تین افراد ہری کرشنا (۸۳سال)، محمد شریف (۲۴سال) اور منصور (۷۲سال) پارلر میں گاہک تھے جنہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی عوامی شکایات کے مدنظر کئی مقامات پر چھاپے مارکر مساج پارلر کے نام پر جنسی سرگرمیاں چلانے والے مراکز کو بند کردیا گیا ہے۔ مگر اس کے باوجود اس قسم کے سنٹرس پوش علاقوں اور مال وغیرہ کی عمارتوں میں اب بھی چلائے جارہے ہیں۔


Share: