ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو اور بنگلوروکے درمیان گیس پائپ لائن جوڑ دی گئی

منگلورو اور بنگلوروکے درمیان گیس پائپ لائن جوڑ دی گئی

Thu, 10 Nov 2016 04:56:52    S.O. News Service

منگلورو9/اکتوبر(ایس او نیوز) موٹر گاڑیوں کے ذریعے منگلورو سے بنگلورو کا سفر کرنے والوں کے لیے ایک خوشخبری یہ ہے کہ اب شیرڈی گھاٹ والی شاہراہ پر گیس سے بھرے بلیٹ ٹینکروں کی آمد ورفت بالکل گھٹ جائے گی اور اس کی وجہ سے حادثات میں بھی بڑی کمی آنے کی توقع کی جارہی ہے۔ کیونکہ منگلورو سے ہاسن ہوتے ہوئے بنگلورو کے آڈیور تک گیس پائپ لائن بچھادی گئی ہے اور اس کے ذریعے گیس سپلائی کا ٹیسٹ کامیابی سے پورا ہوگیا ہے۔

عام طور پر اس سڑک پر روزانہ 200تک بلیٹ ٹینکرس دوڑتے ہیں۔اب پائپ لائن سے گیس سپلائی کیے جانے پر ٹینکروں کی تعداد گھٹ کر 50کے قریب ہونے کی امید کی جارہی ہے۔بنگلورو کے مضافات میں ایڈیور اور سولورکے بیچ مزیدتقریباً41کلومیٹر تک کی پائپ لائن کاکام باقی ہے جو آئندہ کچھ وقت میں مکمل ہو جائے گا۔ فی الحال ایڈیور تک پائپ لائن سے گیس پہنچائی جارہی ہے اوروہاں سے سلینڈر وں میں بھرنے اور پھر ٹینکروں میں لوڈنگ کا کام ہورہا ہے۔کہتے ہیں کہ اس پائپ لائن کو بہت ہی معیاری انداز میں بنایاگیاہے اور اس کے دباؤ اورحفاظتی انتظامات پر بالکل جدید آلات کے سہارے نظر رکھی جارہی ہے۔
 


Share: