ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں عالمی یوم معذورین کا انعقاد

منڈگوڈ میں عالمی یوم معذورین کا انعقاد

Sun, 25 Dec 2016 13:53:30    S.O. News Service

منڈگوڈ24؍دسمبر (ایس او نیوز)منڈگوڈ تعلقہ پنچایت کے میٹنگ ہال میں عالمی یوم معذورین کا پروگرام منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے یلاپور منڈگوڈ علاقے کے ایم ایل اے شیو رام ہیبار نے کہا غربت اور جسمانی معذوری سے جس قسم کی مشکلات پیش آتی ہیں، اس کا اندازہ عام لوگ نہیں کرسکتے۔ اس کا احساس انہیں کو ہوتا ہے جن کو ایسی مشکل صورتحال سے گزرنا پڑ تا ہے۔

مسٹر ہیبار نے کہا کہ معذورین کے کا م آنا اور ا ن کے لئے کوئی خدمت انجام دینا خوش بختی کی بات ہوتی ہے۔جسمانی معذورین کو کسی بھی قسم کا تعاون دیا جاتا ہے تو اس سے ان کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے، جس سے وہ ہر مشکل مرحلے کو آسانی سے برداشت کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ اب تک ایم ایل اے فنڈ سے معذور افراد کے لئے 40لاکھ روپے کی امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔

اس موقع پر ضلع پنچایت رکن روی گوڈا پاٹل،تعلقہ پنچایت صدر، نائب صدراور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔


Share: