ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی ہوائی اڈے سے تقریباََ 69 لاکھ روپے ضبط، 4 افراد گرفتار

ممبئی ہوائی اڈے سے تقریباََ 69 لاکھ روپے ضبط، 4 افراد گرفتار

Thu, 29 Dec 2016 04:07:41    S.O. News Service

ممبئی، 28 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا /ایس او نیوز) ممبئی کے کسٹم محکمہ کے حکام نے آج یہاں دو الگ الگ الگ معاملات میں تقریبا 69لاکھ روپے ضبط کئے ہیں جس میں  25لاکھ روپے 2000روپے کے نئے نوٹوں میں پائے گئے۔کسٹم محکمہ کی ہوائی خفیہ اکائی نے آج علی الصبا ح بین الاقوامی ہوائی اڈے سے یہ رقم ضبط کی اور اس سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

پہلے معاملہ میں حیدرآباد سے یہاں پہنچے تین مسافروں شیخ وحید علی، محمد سہیل اور شیخ پاشا کے پاس سے قریب 43لاکھ روپے قیمت کے غیر ملکی بینک نوٹ برآمد کئے گئے۔کسٹم محکمہ کے حکام نے بتایاکہ علی کے سامان کی جانچ میں 139000سعودی ریال، 565000یو اے ای درہم اور 14000آسٹریلیائی ڈالر پائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ یہ غیر ملکی پیسے 43.97لاکھ روپے قیمت کے ہیں۔تینوں افراد کو کسٹم ایکٹ اور غیر ملکی کرنسی مینجمنٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔دوسرے معاملے میں عارف کویانتے نامی شخص 2000روپے کے نئے نوٹوں میں 25لاکھ روپے لے کر دبئی جا رہا تھا۔ہندوستان کے باہر ان روپیوں کی اسمگلنگ کے شبہ میں ان روپیوں کو ضبط کر لیا گیا اور مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔اس پر تعلقات قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
 


Share: