ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی نے ریلوے کو 10 وکٹوں سے شکست دی

ممبئی نے ریلوے کو 10 وکٹوں سے شکست دی

Wed, 09 Nov 2016 12:21:01    S.O. News Service

میسور، 8 ؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نوجوان تیزگیندباز تشار دیش پانڈے کی اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کی بدولت ممبئی نے آج یہاں ریلوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر رنجی ٹرافی گروپ اے کے کرکٹ میچ میں بونس سمیت سات پوائنٹس حاصل کیے۔دیش پانڈے نے 35رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کیا ، جس سے ریلوے کی ٹیم فالوآن کھیلتے ہوئے اپنی دوسری اننگ میں 208رنوں پرڈھیرہوگئی۔اس طرح ممبئی کو جیت کے لیے 24رنوں کاآسان ہدف ملا جو اس نے پانچ اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔اکھیل ہیرواد کر 18اور شرییس ایر 6 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ممبئی کی یہ اس سیشن میں چار میچوں میں دوسری جیت ہے اور اب اس کے 19پوائنٹس ہو گئے ہیں،وہیں ریلوے کو اپنی چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے اب بھی تین پوائنٹس ہیں۔ریلوے نے صبح چار وکٹ پر 135رنوں سے اپنی اننگ آگے بڑھائی لیکن مڈل اور نچلے آرڈر کا اس کا کوئی بھی بلے باز ٹک کر نہیں کھیل پایا۔ممبئی کی جانب سے دیش پانڈے کے علاوہ وجے گوہل نے 60رن دے کر دو وکٹ لئے۔


Share: