ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملبورن:کرسمس ڈے پر بم حملوں کی سازش ناکام بنا دی گئی

ملبورن:کرسمس ڈے پر بم حملوں کی سازش ناکام بنا دی گئی

Sat, 24 Dec 2016 11:49:01    S.O. News Service

واشنگٹن ،23دسمبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پولیس نے کہا ہے کہ سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جنھوں نے کرسمس کے دِن آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر کے وسطے علاقے میں بم حملوں کی مبینہ سازش رچا رکھی تھی۔ریاست وکٹوریہ کے پولیس کمشنر، گراہم ایشٹن نے جمعے کے روز اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ساتوں داعش کے بہکاوے میں آئے ہوئے تھے اور اُنھوں نے ملبورن کے فلینڈرز اسٹریٹ کے ریلوے اسٹیشن، ہمسایہ فیڈریشن اسکوائر اور سینٹ پال کیتھڈرل پر حملے کرنے کی سازش کر رکھی تھی۔ایشٹن نے بتایا ہے کہ کچھ عرصے سے پولیس مبینہ منصوبہ سازوں پر نظر رکھے ہوئے تھی اور سمجھتی تھی کہ وہ دھماکہ خیز مواد اور دیگر ہتھیار استعمال کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔پولیس نے کہا ہے کہ اُن کا خیال ہے کہ جمعرات اور جمعے کی صبح کے چھاپوں کی مدد سے اِن حملوں کو روکا گیا۔


Share: