قاہرہ،3اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مصری فضائیہ نے دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے منسلک ایک اہم مقامی جنگجو لیڈر کو ہلاک کر دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق ابو انس انصاری جزیرہ نما سینائی کے مغربی حصے میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی ایک مقامی شاخ کا سربراہ تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اٹھارہ مارچ کو کیے جانے والے اس حملے میں انصاری کے ساتھ سترہ دیگر دہشت گرد بھی مارے گئے۔ جزیرہ نما سینائی پر شدت پسندوں کی کئی مختلف تنظیمیں سرگرم ہیں۔