ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مسلمانوں کیلئے میرے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں : چنتامنی کے سابق ایم ایل اے ڈاکٹر ایم۔سی۔سدھاکر کا بیان

مسلمانوں کیلئے میرے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں : چنتامنی کے سابق ایم ایل اے ڈاکٹر ایم۔سی۔سدھاکر کا بیان

Wed, 07 Dec 2016 12:50:54    S.O. News Service

چنتامنی:7 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)شہر میں پچھلے تین سال قبل ایک حادثہ پیش آیا تھا جس کے لئے مجھےذمہ دار ٹہراتے ہوئے مسلمانوں میں میرے خلاف افواہیں پھیلا کر جان بوجھ کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ۔ میں نے کبھی بھی مسلمانوں کے ساتھ دشمنی نہیں کی میں نے اقلیتوں کی ترقی اور ان کے بچوں کو ترقی کیلئے کئی طرح سے جدوجہد کی ہے ۔ یہ بات چنتامنی حلقہ کے سابق رُکن اسمبلی ڈاکٹر ایم۔سی۔سدھاکر نے کہی۔ وہ یہاں شہر کے وارڈ نمبر 15 ٹیپونگر چوڈاریڈی پالیہ ونائک نگر ودیگر محلوں کے سو سے زائد نوجوانان کے جنتادل(ایس)پارٹی کو چھوڑ کر کونسلر اللہ بخشء قادری کے قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد منعقد ہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے  میرے گھر کے دروازے ہمشہ کھلے ہیں مسلمان جو بھی مسائل لے کر میرے پاسآتے ہیں میں انھیں فوری حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں شہر کے مسلم علاقہ کی ترقی کیلئے میرے اقتدار میں بہت ساری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

 موجود ہ رُکن اسمبلی جے۔کے۔کرشناریڈی کا نام لئے بغیر اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں سے چنتامنی حلقہ کی ترقی کچھ بھی نہیں ہوئی ہے جس وقت میں اس حلقہ کا رُکن اسمبلی تھا اُس وقت حلقہ میں کئی ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ منظور ہوا تھا اب موجود رُکن اسمبلی اُن ترقیاتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھ کر حلقہ کے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں، ایم سی سدھاکر کے مطابق اُن کیمحنت سے لائے گئے فنڈ سے یہ ترقیاتی کام ہورہے ہیں چنتامنی ٹاو ن میں پانی کی شدید قلت ہے اور دیہی علاقوں میں ہر جگہ رُکن اسمبلی کے حامی سرکاری آفسروں کو پریشان کر رکھیں ہیں چنتامنی اسمبلی حلقہ پچھلے تین سالوں سے بد انتظامی کا مرکز بنا ہوا ہے اور سرکاری دفاتر رشوت خوری کا اڈہ بن چکے ہیں چنتامنی حلقہ کے سرکاری دفاتر میں بنا رشوت کے عوام کا کوئی کام ممکن نہیں ہوپارہا ہے اور سرکاری دفاتر میں رُکن اسمبلی کے حامی جو ان کے من میں آئے وہ کررہے ہیں ۔اس موقع پر جنتادل(ایس)چھوڑ کر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے چند نوجوانوں کے نام اسطرح ہے سید باشاہ سہیل پاشاہ جعفر عمران پاشاہ وسیم پاشاہ چاند پاشاہ افروز علی عرفان پاشاہ شمشیرپاشاہ اللہ بخشء امتیاز پاشاہ توحید سمیت کئی یوتھ کے نوجوان موجود تھے ۔


Share: