ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کا سالانہ اجلاس؛ منکرات پر نکیل کسنے کی ضرورت پر دیا قاضی جماعت نے زور

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کا سالانہ اجلاس؛ منکرات پر نکیل کسنے کی ضرورت پر دیا قاضی جماعت نے زور

Sun, 01 Jan 2017 10:41:41    S.O. News Service

بھٹکل یکم جنوری (ایس او نیوز)مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کا سالانہ اجلاس جمعہ بعد نماز عشاء خلیفہ جامع مسجد میں منعقد ہوا، جس میں جماعت کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے معاشرہ میں پھیل رہی برائیوں اورخرابیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت انداز میں اس پر نکیل کسنے کی ضرورت پر زور دیا مولانا نے کہا کہ منکرات کی روک تھام کے لئے جماعت محکمہ پولس اور نوجوانوں کے تعائون سے سخت قدم اُٹھائے گی۔ مولانا نے نوجوانوں کو تاکید کی وہ رات کے اوقات میں آوارہ گردی کرنے سے باز آئیں اور محلوں میں دیر رات تک باہر رہنا بند کریں۔ مولانا نے عورتوں کے ٹو وہیلر گاڑیوں کے چلانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اورسرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ عورتوں کے ہاتھوں میں گاڑیاں دینا بند کریں۔ مولانا نے عورتوں کی جانب سے معمولی باتوں پر خلا لئے جانے پر بھی سخت افسوس کا اظہار کیا۔ جماعت کے صدر جناب سید حسن سقاف نے صدارتی خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ آج سے 60/70 سال قبل بھٹکل میں صرف سات مسجدیں اور سات محلے تھے، اور اُس وقت مسجدوں میں جوان کم اوربڑے بوڑھے زیادہ نظر آتے تھے،مگر اُس وقت برائیاں بھی کم تھی، بولنے والے اور ٹوکنے والے بھی کم تھے،مگر آج مسجدیں بھی بڑھ گئیں اورمسجدوں میں جوانوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہیں، مگر افسوس برائیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔، انہوں نے برائیوں کے بڑھنے کی وجوہات کی طرف دھیان دینے اور اس کے تدارک کے لئے تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مولانا جعفر فقیہ بھائو ندوی نے اُمت مسلمہ کی موجودہ صورتحال اور مسلمانوں کی ذمہ داریوں پر خطاب فرمایا جبکہ مولوی فرقان صدیقہ ندوی نے اتحاد ملت پر خطاب کیا۔

جلسہ کا آغاز مولوی مدرک حاجی فقیہ ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا تھا، مولوی عمیر سدی باپا ندوی  نے بارگاہ رسالت ماب ﷺ میں گلدستہ نعت پیش کیا۔ جناب اسماعیل چیڈو باپا شابندری نے استقبالیہ کلمات پیش کئے جبکہ جناب طلحہ سدی باپا صاحب نے سالانہ کارکردگی رپورٹ اور حساب کتاب پیش کیا۔وقفہ سوالات کے دوران ممبران نے کافی سوالات کئے جن کے جماعت کے ذمہ داروں نے تسلی بخش جوابات دئے۔

نظامت  کی ذمہ داری جناب ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب نے انجام دی۔ اجلاس کا اختتام جناب مولوی ہارون کنڈلوری ندوی کے کلمہ تشکر پر ہوا۔اجلاس سے قبل مولوی ارشاد نائطے ندوی کی نگرانی میں شبینہ مکتب کے نونہالوں کا پروگرام پیش کیا گیا تھا جس کے تشجیعی انعامات اجلاس کے آخر میں دئے گئے،

جنرل سکریٹری جناب قمری ابوبکرصاحب، نائب صدر جناب برنی جعفر صاحب اور جناب برنی سید محی الدین صاحب بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ ممبران کی کثیر تعداد اجلاس میں شریک رہی۔


Share: