ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مدھیہ پردیش: تبدیلی مذہب قانون نافذ، 10 سال قیدکی سزا

مدھیہ پردیش: تبدیلی مذہب قانون نافذ، 10 سال قیدکی سزا

Sun, 10 Jan 2021 10:15:57    S.O. News Service

بھوپال 10 جنوری(آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں تبدیلی مذہب پرمتنازعہ قانون کے نافذ ہونے کے بعد مدھیہ پردیش میں بھی مذہبی آزادی آرڈیننس 2020 نافذکیاگیا ہے۔

ریاستی حکومت نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ریاست میں تمام ایس پیز کو نئے قانون کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سہولت ہے۔ جیسے ہی یہ آرڈیننس آج سے نافذ ہوگا اور مذہب کی توضیح کے بغیر کی گئی شادی کو بھی باطل قرار دیا جائے گا، لیکن اس طرح کی شادی کے بعد پیدا ہونے والے بچے بھی جائز ہوں گے اور انہیں اپنے والد کی ملکیت دی جائے گی۔

اس کے علاوہ  اس طرح کا بچہ اور اس کی ماں شادی کے باطل ہونے کے بعد بھی اس کے باپ سے دیکھ بھال حاصل کرسکیں گے۔ قانون کے مطابق، اگر کوئی فرد نابالغ، ایس سی / ایس ٹی بیٹیوں کو شادی کا لالچ دینے کا مجرم ثابت ہوا تو اسے دو سال سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہوگی۔ اگر کوئی شخص دولت اور جائداد کے لالچ میں مذہب سے نکاح کرے گا تو اس کا نکاح باطل سمجھا جائے گا۔

اس سے قبل اترپردیش میں نومبر کے مہینے میں مبینہ لو جہاد سے متعلق متنازعہ آرڈیننس پاس کیا تھا۔ اس قانون کے مطابق دھوکہ دہی کے ذریعہ مذہب تبدیل کرنے سے 10 سال تک کی جیل ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ، ضلع کے ضلعی کلکٹرکوتبدیلی مذہب سے دو ماہ قبل معلومات دیناہوگی۔


Share: