ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / متعدد مقامات پر لڑائی کی اطلاعات کے باوجود شامی سیزفائر بدستور قائم

متعدد مقامات پر لڑائی کی اطلاعات کے باوجود شامی سیزفائر بدستور قائم

Sat, 31 Dec 2016 10:59:55    S.O. News Service

دمشق،30؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روس اور ترکی کی ثالثی میں شام بھر میں جمعے کے روز سے نافذالعمل سیز فائر جاری ہے۔ چند مقامات پر جھڑپوں کی اطلاعات کے باوجود مجموعی طور پر اس سیزفائر پر عمل درآمد دیکھا جا رہا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ چھ برسوں سے جاری شامی تنازعے میں یہ پہلا موقع ہے کہ شام بھر میں اس سطح کا جنگ بندی وقفہ نافذ ہوا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے اس سیزفائر کے اعلان کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اس میں داعش اور دیگر شدت پسند عناصر کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق شام میں زیادہ تر مقامات پر جنگ بندی کے باوجود حما صوبے میں شدت پسند باغیوں نے سرکاری فورسز پر حملہ کیا۔


Share: