ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مبینہ آئی ایس آئی دہشت گرد، دھرو سکسینہ کی گرفتاری سے بی جے پی ’’بیک فٹ‘‘پر

مبینہ آئی ایس آئی دہشت گرد، دھرو سکسینہ کی گرفتاری سے بی جے پی ’’بیک فٹ‘‘پر

Tue, 14 Feb 2017 00:47:32    S.O. News Service

نئی دہلی ؍بھوپال،13فروری(آئی ایس انڈیا/ایس او نیوز) پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کا مبینہ دہشت گردبی جے پی یوا مورچہ کا آئی ٹی سیل کا کنوینر دھرو سکسینہ کے معاملے میں بی جے پی بیک فٹ پر آگئی ہے۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ پارٹی کا دھرو سکسینہ سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے،جبکہ دھرو کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے دوسرے بڑے لیڈروں نے سازش کرکے ان کے بیٹے کو پھنسایا ہے۔وہیں بی جے پی اب اس پورے معاملے میں بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے،جہاں ایک طرف بی جے پی کا کہنا ہے کہ دھرو سکسینہ کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہیں دھرو کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ دھرو بی جے پی لیڈر کے طور پر پورے محلے میں جانا جاتا تھا۔

دھرو سکسینہ سمیت پکڑے گئے پانچوں افراد کو عدالت نے 15دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے، ان سب پر غداری کا مقدمہ چل رہا ہے۔دھرو کے والدین کے مطابق ان کا بیٹا بی جے پی کی آئی ٹی سیل میں کنوینر تھا۔دھروکی ماں رجنی سکسینہ آئی آئی ٹی کالج میں ٹریننگ آفیسر ہیں جبکہ والد اجے مہندر سکسینہ ریٹائر ہو چکے ہیں۔

بھوپال، گوالیار، جبل پور اور ستنا اضلاع سے پی اے ٹی ایس نے 11دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے،جس میں دھرو سکسینہ بھی ہے۔ان پر الزام ہے کہ فوج کی معلومات کو جمع کر کے یہ لوگ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کو بھیجا کرتے تھے، جس کے لئے انہوں نے باقاعدہ ٹیلی فون ایکسچینج بھی بنایا ہوا تھا۔


Share: