ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لینڈ ایکویزیشن بل کے خلاف اپوزیشن کی کال پر جھارکھنڈ میں بند

لینڈ ایکویزیشن بل کے خلاف اپوزیشن کی کال پر جھارکھنڈ میں بند

Thu, 05 Jul 2018 23:25:40    S.O. News Service

نئی دہلی:05/جولائی(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)لینڈ ایکویزیشن ترمیمی بل کے خلاف آج جھارکھنڈ میں اپوزیشن کی طرف سے بند کی کال دی گئی ہے۔ صوبہ بھر میں بند کا بڑے پیمانے پر اثر دیکھا جا رہا ہے۔ صوبے کے زیادہ تر اسکول بند ہیں۔ رانچی شہر میں سٹی بسوں کے ساتھ آٹو بھی بند ہیں۔ ایسے حالات میں لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حفاظت کے پیش نظر صوبہ بھر میں 5 ہزار سے زائد جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس بیچ اپوزیشن کی طرف سے جگہ جگہ مظاہرہ کرنے کی بھی اطلاع ہے۔جھارکھنڈ میں بند جے ایم ایم کی قیادت میں بلایا گیا ہے اور کانگریس، جے وی ایم، آجے ڈی اور لیفٹ پارٹیوں نے حمایت دی ہے۔ بند کے پیش نظر صوبہ بھر میں پولس مستعد ہے۔ رانچی کے ڈی ایس پی شیام نندن منڈل نے کہا ”بند کے دوران مظاہرہ کرنے دیا جائے گا لیکن اگر تشدد کا کوئی واقعہ پیش آیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔“


Share: