ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لیبیا کے نائب وزیراعظم مستعفی

لیبیا کے نائب وزیراعظم مستعفی

Wed, 04 Jan 2017 12:03:38    S.O. News Service

طرابلس،3؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لیبیا کے نائب وزیراعظم موسیٰ الکونی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ طرابلس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس شمالی افریقی ملک میں امن بحال کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ان کی نہیں بلکہ سب کی اجتماعی ناکامی ہے۔ مزید یہ کہ متحدہ حکومت کے اراکین تشدد، قتل، عصمت دری اور کرپشن کے ذمہ دار ہیں۔ لیبیا میں یونٹی حکومت مارچ دو ہزار سولہ میں قائم ہوئی تھی۔ اس حکومت کو اقوام متحدہ اور یورپی اقوام کی حمایت حاصل ہے۔ لیبیا معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے افراتفری اور انتشار کا شکار چلا آ رہا ہے۔


Share: