ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لیبیا میں طیارے کے اغوا کا ڈرامہ ختم ؛تمام مسافراورعملہ رہا؛ اغواکاروں کی خودسپردگی

لیبیا میں طیارے کے اغوا کا ڈرامہ ختم ؛تمام مسافراورعملہ رہا؛ اغواکاروں کی خودسپردگی

Sat, 24 Dec 2016 02:15:43    S.O. News Service

والیٹا؍طرابلس 23/دسمبر (ایس او نیوز/ ایجنسی): جمعہ کی صبح کو اغوا کئے گئے ڈومیسٹک طیارے کا ڈرامہ اُسی دن ختم ہوگیا، مالٹا کے وزیر اعظم جوزف موسکاٹ نے بتایا کہ لیبیا کے طیارے کو اغوا کرنے والے لوگوں نے جمعہ کی شام کو طیارے کو چھوڑ دیا اور تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کی رہائی کے بعد حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دئے. اس سے پہلے اغوا کاروں نے اپنے پاس دستی بم ہونے کا دعوی کیا تھا.

مالٹا کے وزیر اعظم جوزف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'عملے کے آخری رکن طیارے سے اغوا کاروں کے ساتھ باہر نکل رہے ہیں'. کچھ منٹ کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا، 'اغوا کاروں نے ہتھیار ڈال دئے ہیں، جس کے بعد ان کی تلاشی لی گئی اور پھر انہیں حراست میں لے لیا گیا'. لیبیا کے وزیر خارجہ طاہر سيالا نے کہا کہ دونوں اغوا کار مہلوک ڈکٹیٹرحکمراں معمر قذافی کے حامی ہیں اور انہوں نے مالٹا میں سیاسی پناہ مانگا تھا.

انہوں نے کہا کہ اغوا کار قذافی کی حامی سیاسی پناہ حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی. مالٹا میں طیارہ دن میں 11 بج کر 32 منٹ (بین الاقوامی وقت کے مطابق دس بج کر 32 منٹ) پر اترا.

ہوائی اڈے کے ٹرمیک پر ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک کھڑا رہنے کے بعد ائیربس اے 320 کا دروازہ کھلا اور سیڑھیوں کے ذریعے خواتین اور بچوں کا پہلا گروپ اترتے دیکھا گیا. کافی بات چیت کرنے کےبعد درجنوں مزید مسافروں کو رہا کر دیا گیا. مالٹا حکومت کے مطابق، ملک کی فوج کے سربراہ نے بات چیت کی قیادت کی.

 طیارے میں 111 مسافر تھے جن میں 28 خواتین، ایک بچی اور عملے کے سات اراکین شامل تھے.

اس سے قبل مالٹا کے وزیر اعظم جوزف موسکاٹ اور سرکاری ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ اغوا کردہ طیارے کو بحیرہ روم کے جزیرے مالٹا میں جمعہ کو اتارا گیا. طیارے میں 118 لوگ (عملے کے سات ارکان سمیت) سوار تھے.

افریقیا ایئر ویز کا یہ ائیربس اے -320 لیبیا کے صباح شہر سے دارالحکومت طرابلس کے لئے اُڑان بھرا تھا، مگراغوا کاروں نے اس  طیارے کو رُخ تبدیل کروایا اور مالٹا لے گئے تھے۔ بتایا گیا تھا کہ دو ہائی جیکروں نے طیارہ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دے کر طیارے کا رُخ مالٹا کی طرف موڑ دیا تھا۔

جوزف نے پہلے ٹویٹ کرتے ہوئے خبر دی تھی کہ 'سباح سے طرابلس کی افریقیا کی پرواز کی راہ تبدیل کر دی گئی ہے اور ہوائی جہاز مالٹا میں اترا ہے. سیکوریٹی اہلکار اس جہاز کی نگرانی کر رہی ہیں ' لیبیا نے اس کی تصدیق کی کہ طیارے کی راہ کو بدل دیا گیا ہے.

مالٹا بین الاقوامی ہوائی اڈے نے بھی ٹویٹس کے ذریعے کہا کہ، 'ایم آئی اس کی تصدیق کرتا ہے کہ ہوائی اڈے پر غیر قانونی سرگرمی ہوئی ہے. ہنگامی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں '. ہوائی پٹی پر ہوائی جہاز کو فوجی گاڑیوں کی طرف سے محاصرہ میں لیا گیا، جس کے بعد تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ معمر قذافی کو 2011 میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد لیبیا میں بد نظمی، انتشار اور خانہ جنگی کی صورتحال ہے۔


Share: