ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لیبا:محرم کے بغیر خواتین کے بیرون ملک سفر پر پابندی،نئے سفری ضابطہ اخلاق پر حکومت کو تنقید کا سامنا

لیبا:محرم کے بغیر خواتین کے بیرون ملک سفر پر پابندی،نئے سفری ضابطہ اخلاق پر حکومت کو تنقید کا سامنا

Tue, 21 Feb 2017 13:24:49    S.O. News Service

طرابلس،20؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لیبیا کی حکومت نے خواتین کے بیرون ملک سفر کے لیے محرم کی موجودگی کی شرط لازمی قرار دی ہے۔ لیبیائی پارلیمنٹ کے ماتحت مشرقی علاقے کے فوجی گورنر جنرل عبدالرزاق الناظوری نے اپنے ایک تازہ حکم نامے میں تاکید کی ہے کہ خواتین بیرون ملک سفر کے دوران محرم کو ساتھ رکھیں۔دوسری جانب لیبیا میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور سماجی تنظیموں نے محرم کی شرط کی مذمت کرتے ہوئے اسے حقوق نسواں اور خواتین کے سفر پر پابندی کے مترادف قرار دیا ہے۔خواتین کے لیے بیرون ملک سفر میں محرم کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد مشرقی لیبیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں طبرق اور الابرق میں بھی ماحول کافی کشیدہ ہے۔ لیبی خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم ویمن ٹرائبیون فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نے خواتین کے سفر میں محرم کی شرط کو لازمی قرار دینے کی مذمت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ البیضاء شہر میں حکومتی ہیڈ کواٹر کے قریب واقع الابرق ہوائی اڈے پر محرم سے متعلق فیصلے کا اطلاق کل اتوار سے کیا گیا جس کینتیجے میں خواتین کو بیرون ملک سفر میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

لیبیائی حکومت کے نئے سفری ضابطہ اخلاق کی ایک نقل ملی ہیجس میں کہا گیا ہے کہ مفاد عامہ کے تحت 60سال سے کم عمر کی تمام خواتین کے لیے بیرون ملک سفر کے دوران اپنے کسی محرم کو ساتھ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔سماجی کارکنوں نے استفسار کیا کہ آیا کہ اس فیصلے کا پس منظر مذہبی تعلیمات پر عمل درآمد کرانا ہے یا سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے ایسا کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر بھی لیبی حکومت کے اس فیصلے پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔لیبیائی اپوزیشن رہ نماؤں اور خواتین کے حقوق کی انجمنوں کا کہنا ہے کہ محرم کی شرط لازمی قرار دینے سے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والی لیبی طالبات اور ان کے خاندان متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لیبیا کے بہت سے خاندان سیاسی یا سیکیورٹی وجوہات کی بناء پرمنقسم ہیں۔ اس نئے ضابطہ اخلاق سے بیرون ملک مقیم خاندان بھی اپنے پیاروں سے ملاقات سے محروم ہوسکتے ہیں۔


Share: