ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لگیرے وارڈ میں گھٹیا معیار کے کاموں کے عوض بلوں کی منظوری،بی بی یم پی کمشنر نے تحقیقات کا حکم صادر کردیا

لگیرے وارڈ میں گھٹیا معیار کے کاموں کے عوض بلوں کی منظوری،بی بی یم پی کمشنر نے تحقیقات کا حکم صادر کردیا

Sun, 25 Dec 2016 13:23:23    S.O. News Service

بنگلورو۔24دسمبر (ایس او نیوز) شہر کے راجہ راجیشوری نگر اسمبلی حلقہ میں آنے والے لگیرے وارڈ میں ترقیاتی کاموں کے گھٹیا معیار کے سلسلہ میں کانگریس لیڈر یل شیونا کی شکایت پر اس وارڈ کے سبھی کاموں کی ٹی وی سی سی کے ذریعہ جانچ کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ بی بی یم پی کمشنر منجوناتھ پرساد نے جانچ کے یہ احکامات صادر کئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ شیونا راجہ راجیشوری نگر اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی منی رتنا کے سیاسی حریف ہیں۔ شیونا نے الزام لگایا ہے کہ منی رتنا کی ایما پرلگیرے وارڈ میں کروڑوں روپیوں کی دھاندلیاں ہوئی ہیں، چونکہ اس معاملہ میں کانگریس رکن اسمبلی کے خلاف ایک کانگریس لیڈر نے ہی شکایت کی ہے اس لئے اس معاملہ کو کافی سنجیدگی سے لیتے ہوئے کمشنر نے ٹی وی سی سی جانچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نگروتھانہ گرانٹس کے ذریعہ کروائے گئے کاموں میں یہ مبینہدھاندلیاں ہوئی ہیں۔ شیونا نے الزام لگایا ہے کہ منی رتنا نے لگیرے وارڈ کی اچھی سڑکوں کو توڑ کر وہاں پر نئی سڑکیں بچھانے کا کام کروایا ہے، جو انتہائی گھٹیا معیارکی ہیں۔ بعض مقامات پر سڑکیں نہیں بچھی ہیں، لیکن بی بی یم پی نے ان کے بل پاس کردئے ہیں۔ اسی طرح پانی کی فراہمی کے کاموں کو بھی پورا کئے بغیر اس کی رقم حاصل کرلی گئی ہے۔


Share: