میرٹھ 31 دسمبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) لکھنؤ میں گرفتار ضیاء الحق کی رہائی کی مانگ کو لے کر آج میرٹھ شہر کے تھانہ لساڑی گیٹ علاقے کے لوگوں نے سڑکوں پراترکرجام لگا دیا۔ان میں ایک مولانا سمیت کچھ لوگ کھشہالنگر پانی ٹینک پر چڑھ گئے۔غور طلب ہے کہ لساڑی گیٹ رہائشی ضیاء الحق کو جمعہ کو لکھنؤ پولیس نے جیل بھیج دیا تھا۔ضیاء الحق کی رہائی کا مطالبہ کر رہے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ علاقے کے مسائل کولے کر لکھنؤ گیاتھا۔اگر علاقے کے مسائل کو اٹھانا گناہ ہے تو وہ بھی یہ گناہ کریں گے۔پولیس کے مطابق جمعرات کو ضیاء الحق تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ کھشہالنگر کے مختلف مسائل کو لے کر لکھنؤ میں ٹینک پر چڑھ گیا تھا۔سمجھانے کے بعد اسے اتاراگیا۔اس کے بعد جمعہ کو پولیس نے ضیاء الحق کو جیل بھیج دیا۔