ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لالچ سے بچناچاہیے:نتیش کمار

لالچ سے بچناچاہیے:نتیش کمار

Thu, 10 Aug 2017 00:54:26    S.O. News Service

نئی دہلی:9/اگست(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے کہاہے کہ زمین ہماری تمام ضروریات پوری کرنے کے قابل ہے لیکن اگرلالچ میں اس سے زیادہ لینے کی کوشش کی جائے گی تو ماحول کامسئلہ پیداہوگی۔انہوں نے کہا کہ آج لالچ سے بچنے کی ضرورت ہے۔پٹنہ میں منعقد ’بہار زمین دن‘کے موقع پر منعقد پروگرام میں نتیش کمارنے جسمانی خوشیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بچے اے سی کلاس روم میں پڑھ رہے ہیں، اے سی گھرمیں رہ رہے ہیں۔وہ بڑے ہوکر کیا کریں گے؟ سرکاری نوکری میں آکر وہ آخرفیلڈمیں ڈیوٹی کس طرح کریں گے؟ ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں جب چوتھی یا پانچویں کلاس میں پڑھتا تھا، تب پہلی بارموزے پہننے کوملاتھا۔اس سے پہلے ننگے پاؤں چلتاتھا۔وزیراعلیٰ نے موجودہ وقت میں ماحول اور حالات پرتشویش ظاہرکرتے ہوئے اس کو بچانے کے لیے لوگوں کوبیدارکرنے کی بات پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ سال 2017تک بہارکو15فیصد سبزصوبہ بنا دیاگیاہے۔ بہت جلد اسے 17فیصد تک لے جایاجائے گا۔انہوں نے نئی نسل کو ماحول ہوش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہم ابھی نہیں بیدار ہوئے، تب آنے والی صورت حال اور خوفناک ہوگی۔وزیراعلیٰ نے بہارکوہری ریاست بنانے کے عزم کو دوہراتے ہوئے اسے اسکول کے بچوں اور دفتر کے احاطے تک لے جانے کی بات کہی۔انہوں نے کہا کہ اسکول کے بچوں کی طرف درخت لگا کر اس کی تین سال تک دیکھ بھال کرنے کااصول بناہواہے۔اس موقع پر موجود لوگوں کو ماحول کو بچانے کے لیے قرارداد دلوایاگیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ٹیکنالوجی کی ترقی سے لوگوں کو فائدہ ضرور ہو رہے ہیں لیکن اس سے پریوار کا بھی نقصان ہو رہا ہے اور ہم لوگوں کو اس کا خیال رکھنا چاہئے۔


Share: