نئی دہلی،4مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے آج سخت رخ اپناتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر پاکستانی فوج نے ہماری دو سکیورٹی کی لاشوں کو جس طرح سے مسخ کیا ہے، ہندوستان بھی دشمن کی ایسی حرکتوں پر جوابی کارروائی کرے گا۔جنرل راوت نے اس واقعہ میں ہندوستان کی ممکنہ کارروائی کی تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کر دیا، کچھ دنوں پہلے کنٹرول لائن کے قریب پاکستانی فوجی اہلکاروں نے ہماری فوج کے ایک نائب صوبیدار اور بی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹیبل کی جان لے کر ان کی لاش کومسخ کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد جموں کشمیر میں دراندازی مخالف نظام کو اور سخت کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے آگے کی منصوبہ بندی کے بارے میں بحث نہیں کرتے، ہم نفاذ کے بعد رپورٹ شیئر کرتے ہیں۔