منیلا25دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)منیلا کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ شورش زدہ جزیرے منڈاناؤ میں ایک چرچ کے باہر رکھے گئے ایک بم کے پھٹنے سے سولہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمی ہونے افراد گرجا گھر کے باہر دعائیہ بیان سن رہے تھے۔ زخمیوں میں چرچ کا پادری بھی شامل ہے۔ بم دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ منڈاناؤ میں مسلمان عسکریت پسند گروپ متحرک ہیں۔ مشرقی بعید کے بعض ملکوں اور آسٹریلیا میں کرسمس اور نئے سال کے موقع پر سکیورٹی کو انتہائی چوکس رکھا گیا ہے۔