ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلپائن کو’’ناک ٹین‘‘سمندری طوفان سے خطرہ

فلپائن کو’’ناک ٹین‘‘سمندری طوفان سے خطرہ

Mon, 26 Dec 2016 11:50:45    S.O. News Service

منیلا25دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلپائن کے ہزاروں باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک کے شمالی ساحل سے ٹکرانے والے طوفان کے پیش نظر اپنے گھربارچھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔امریکی جوائنٹ ٹائفون سینٹر نے کہا ہے کہ ناک ٹین نامی سمندری طوفان کرسمس کے دن بیکال کے علاقے سے ٹکرانے والا ہے جس میں ہوا کی رفتار ڈھائی سو کلومیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔درجنوں بندرگاہیں بند کر دی گئی ہیں کیونکہ اس طوفان میں دو میٹر اونچی خطرناک اور مہلک لہریں اٹھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔دو ماہ قبل سپر ٹائفون ہیما ملک سے ٹکرایا تھا جس کے ہاتھوں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اتوار کی صبح نوک ٹین یا نینا نامی طوفان کیتندوانیس جزیرے سے 195کلومیٹر مشرق میں تھا۔بیکول کے علاقے میں شہری دفاع کے دفتر کی ترجمان ریچل میرانڈا نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ حفظ ماتقدم کے طور پر کیتندوانیس اور اس کے آس پاس کے صوبوں میں لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔دارالحکومت منیلا میں حکام نے بڑے بڑے اشتہاری بورڈ کو ہٹانے کا حکم دیا ہے کیونکہ ہوا کے زور سے ان کے گرنے اور اس کے نتیجے میں شہریوں کے زخمی ہونے کے خطرات ہیں۔اس طوفان کو دوسرے اور تیسرے درجے کے طوفان میں رکھا گیا ہے تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ ساحل سے ٹکرانے سے پہلے اس کا زور کم ہو جائے گا۔خیال رہے کہ سنہ 2013میں آنے والے طوفان ہیان میں 7350جانیں تلف ہوئی تھیں۔


Share: